Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں پنچایت کے سرپنج کو گولی مار دی گئی

نئی دہلی.... بہار میں سوپول ضلع کے نرملی تھانہ علاقہ میں منجھاری پنچایت کے سرپنچ ارجن مہتہ کو نامعلوم غنڈوں نے گولی مار دی ۔موصول اطلاع کے مطابق ارجن بیلا چوک پر پان کی دکان پر کسی سے بات کر رہے تھے تبھی بندوق بردار اُن پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔انہیں زخمی حالت میں ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ، پھر دربھنگہ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔

شیئر: