Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظفر الدین ندوی کے لئے الوداعیہ

تبوک(طارق نور الہی)سعودی عرب شمال مغربی ریجن کے شہر حقل جو کہ اردن سے ملحق بارڈ پر واقع ہے کی ہر دلعزیز شخصیت ظفر الدین ندوی جو دینی ،ادبی اور معاشرتی سرگرمیوں میں پچھلے 25 سال سے معروف تھے ،حقل تحفیظ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی درس و تدریس کا ہمہ جہت فریضہ نباہتے تھے کی ہندوستان روانگی پر سعودی و برصغیر سے تعلق رکھنے والے احباب نے الوداعیہ کا اہتمام کیا جس میں ظفر ندوی نے حقل سے متعلقہ ربع صدی کی یادوں کو تازہ کیا۔ حاضریں نے انکی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: