سعودی عرب سے منگل کو شائع ہونے والے عربی اخبارات کی شہ سرخیاں
الشرق الاوسط
18شہروں سے بیک وقت شائع ہونے والے سعودی جریدے الشرق الاوسط نے صفحہ اول پر 7بڑی خبریں شائع کی ہیں۔
پہلی خبر کا تعلق لبنان سے ہے۔ اسکی سرخی ہے خادم حرمین شریفین سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کی ملاقات، سعودی عرب ،حزب اللہ کے جارحانہ اقدامات کو لبنان کی طرف سے اپنے خلاف اعلان جنگ سمجھتا ہے۔
دوسری سرخی کا تعلق مصر سے ہے صدر عبدالفتاح السیسی نے الشرق الاوسط کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب زبردست اقدامات کررہا ہے۔ گیند قطر کے کورٹ میں ہے۔ بدی کی طاقتوں میں تنظیمیں اور علاقائی ریاستیں شامل ہیں۔
تیسری بڑی سرخی کا تعلق ایران سے ہے۔ سعودی عرب ایران کو مناسب وقت پر مناسب جواب دے گا۔ عادل الجبیر، واشنگٹن کی طرف سے ایران کی بابت سعودی اقدام کا خیر مقدم۔
چوتھی سرخی کا تعلق سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے ہے اسکی سرخی ہے ” بدعنوانوں پر کھلے مقدمات چلائے جائیں گے“۔
پانچویں سرخی شام سے متعلق ہے۔ ”امریکہ داعش کے سقوط کے بعد جنیوا مذاکرات شروع کرائیگا“۔ شامی شہریوں کی الرقہ واپسی شروع ، شامی نظام حکومت دیر الزور میں عوام کو دھمکا رہا ہے۔
چھٹی سرخی کا تعلق بیلجیئم سے ہے ”بیلجیئم میں کاتولونیا کے برطرف سربراہ کی مشروط رہائی“۔
ساتویں سرخی کا تعلق فلسطین سے ہے جس میں تحریر ہے کہ ” حماس کیساتھ امن و امان کا معاہدہ نہ ہونے پر فلسطینی اتھارٹی تشویش کا شکار“
٭٭٭٭٭٭٭٭
الیوم
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے دارالحکومت دمام سے شائع ہونے والے الیوم اخبار نے صفحہ اول پر5سرخیاں دی ہیں۔
پہلی سرخی، عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور کی وفات پر شاہ سلمان کا شہزادہ مقرن بن عبدالعزیزسے اظہار تعزیت۔
دوسری سرخی کا تعلق ٹیکس سے ہے۔ ” محکمہ زکوٰة و آمدنی نے تفریحات اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر ٹیکس عائد کردیا۔
تیسری سرخی کا تعلق سعودی شہریو ںکیلئے روزگار سے ہے، سرخی ہے ” وزارت محنت تجارتی مراکز میں سامان فروشی کی آسامیاں سعودیوں کیلئے مختص کرنے والی ہے۔
چوتھی سرخی کا تعلق بحرین سے ہے ”قطر سے چھینے ہوئے علاقے بازیاب کرنا ہمارا حق ہے، بحرین“
پانچویں اور آخری سرخی کا تعلق سعودی عرب کے مشرقی ریجن سے ہے ” شاہ سلمان فیصلہ کن قراردادوں کے رہنما اورعزم و حوصلے کے مالک شہزادہ محمد بن سلمان ، بدعنوانوں کی گھات میں بیٹھے ہوئے ہیں، نائب گورنر مشرقی ریجن“
٭٭٭٭٭٭٭٭