سو سے زائد ممالک میں ایمازون فائر ٹی وی اسٹک لانچ
ایمازون کی جانب سے فائر ٹی وی اسٹک کا نیا ورژن گلوبل مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے۔ اس ورژن کو فائر ٹی وی اسٹک بیسک ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے اور اسے دنیا بھر کے ان سو سے زائد ممالک میں لانچ کیا گیا ہے جن میں ایمازون نے گزشتہ سال پرائم ویڈیو سروس کا آغاز کیا تھا۔
نیا ایڈیشن دراصل سیکند جنریشن فائر ٹی وی اسٹک ہی ہے مگر اسے الیکسا فنکشن کے بغیر لانچ کیا گیا ہے کیونکہ ان سو ممالک میں سے اکثر میں الیکسا فنکشن موجود نہیں ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 49.99 ڈالر ہے جبکہ الیکسا فنکشن کے ساتھ اسکی قیمت 39.99 ڈالر تھی۔