Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا5 کا نیا ورژن لانچ

نوکیا کمپنی کی جانب سے نوکیا 5 اسمارٹ فون کو رواں سال جولائی میں پیش کیا گیا تھا تاہم یہ فون صرف 2 جی بی ریم رکھتا تھا۔ اب کمپنی نے نوکیا 5 کا ہی نیا ورژن لانچ کر دیا ہے جس میں 3 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج کو شامل کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ف
ون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگون 430 پراسیسر اور 3000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔نئے موبائل کو کالے اور نیلے رنگ کے شیڈز میں پیش کیا گیا ہے ۔ فون کی قیمت 210 ڈالر ہے اور فلپ کارٹ پر اسکی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔14 نومبر کے بعد فون کو عام فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

 

شیئر: