Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خزانہ کے بیان پر کھلبلی

جدہ.... وزیر خزانہ محمد الجدعان کے تازہ بیان نے سرکاری ملازمین کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔سرکاری ملازمین میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ آنے والے بجٹ میں الاﺅنس اور سالانہ اضافہ ختم کرنے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ نے بیان دیا تھا کہ ”تنخواہوں کے بجٹ میں کمی حکومت کا ہدف تھا، ہے اور رہیگا ۔یہ کام ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے سے نہیں بلکہ ہر سال ریٹائر ہونے والوں کی جگہ تقرریوں میں تخفیف سے حاصل ہوگا“۔ وزیر خزانہ کے اس بیان نے سعودی معاشرے میں یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ الجدعا ن نے مذکورہ بیان دیکر مستقبل کے حوالے سے متعدد پیغام دیئے ہیں۔
 

شیئر: