ریاض..... امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی جمادی الثانی کے تیسرے ہفتے کے دوران اہلسنت والجماعت کی فکر کے موضع پر عالمی کانفرنس منعقد کریگی۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اس کی صدارت کریں گے۔ شرکاءاہلسنت و الجماعت کی فکر کو راسخ کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کریں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان اباالخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ولی عہد کی سرپرستی کی شاہی منظوری جامعہ کے تمام کارکنان کے لئے باعث فخر ہے۔