ایپل کے مہنگے ترین اسمارٹ فون آئی فون ٹین(ایکس) کو لانچ ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا ہے کہ ایپل کی جانب سے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے حامل دو نئے اسمارٹ فونز پیش کرنے سے متعلق خبریں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔
لیکس کے مطابق نئے اسمارٹ فونز کو 2018 میں لانچ کیا جائے گا اور ان میں آئی فون ٹین جیسا اسٹین لیس فریم دیا جائے گا تاہم ان میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کو پہلے کی نسبت بہتر بنایا جائے گا۔یہ بھی ممکن ہے کہ نئے فون آئی فون 8 اور 8 پلس کا ہی ورڑن ہوں لیکن نئے فونز میں ٹرو ڈیپتھ کیمرہ سسٹم متعارف کروائے جانے کا کوئی امکان نہیں ۔واضح رہی کہ آئی فون ٹین کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔