Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل فیس آئی ڈی جڑواں افراد کی تفریق میں ناکام‎

ایپل نے نئے آئی فون میں فیس آئی ڈی نامی فیچر متعارف کروایا تھا، اس فیچر کو ٹچ آئی ڈی کی جگہ دی گئی تھی اور کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایپل کی فیس آئی ڈی میں غلطی کی گنجائش 50 ہزار میں ایک ہے تاہم اب فیس آئی ڈی کی ایک بڑی ناکامی سامنے آ گئی ہے۔
 
 تجربے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل فیس آئی ڈی جڑواں افراد کے مابین تفریق کرنے میں ناکام ہے۔ تجربے کے لئے کئی ہم شکل جڑواں افراد کو استعمال کیا گیا اور ایک فرد کے چہرے سے موبائل کا لاک سیٹ کرنے کے بعد جب اسے دوسرے فرد کے چہرے کے سامنے کیا گیا تو موبائل ان لاک ہو گیا۔ اس تجربے کو چشمے کے ساتھ اور چشمے کے بغیر بھی آزمایا  گیا تاہم فیس آئی ڈی فیچر پھر بھی جڑواں افراد میں فرق نہ کر سکا۔
 

شیئر: