آکسفورڈ..... برطانیہ کے مختلف شہروں کی طرح آکسفورڈ میں بھی ٹریفک کا مسئلہ ہر سال کے آخر میں لوگوں کیلئے درد سر بن جاتا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے لوگ نہ تووقت پر اپنی جگہ پہنچ پاتے ہیں بلکہ انکے لئے پیدل چلنا بھی دشوار ہوتا ہے۔ اب مقاامی انتظامیہ نے شہری ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے نئی منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس پر آئندہ سال عملدرآمد ہوگا اور 2018 ء کے آخر تک اس پر عمل درآمد ہوگا اور لوگ اس منصوبے کے تحت آمد ورفت کرسکیں گے۔ آکسفورڈ میں زیادہ تر مشرق سے مغرب کی جانب جانے والے سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے چنانچہ شہر کے میئر صادق خان کی تجاویز کے مطابق آئندہ سال کے آخر تک یعنی 2018ءکی سال نو کی تقریبات سے قبل آکسفورڈ اسٹریٹ پر بسوں اور ٹیکسیوں وغیرہ کی آمد ورفت بالکل بند کردی جائیگی۔ واضح ہو کہ یہ انتظامات آئندہ سال سے جاری ہونے والے ایلزبتھ لائن سروس کے سلسلے میں کئے جارہے ہیں۔منصوبے کے تحت آکسفورڈ سرکس اور آرکڈ اسٹریٹ کے درمیان واقع آدھے میل کی لمبائی والی سڑک پر کوئی ٹریفک نہیں ہوگی۔