Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں اور ایران کے حوالے سے سعودی اخبارات کی سرخیاں

سعودی عرب سے جمعرات کو شائع ہونیوالے اخبارات کی شہ سرخیاں
الشرق الاوسط
18 شہروں سے بیک وقت شائع ہونے والے سعودی جریدے الشرق الاوسط کے صفحہ اول پر 6اہم سرخیاں ہیں جس میں سب سے پہلی سرخی ”ایرانی صدر روحانی نے ریاض پر حوثیوں کے حملے کو جائز قرار دیدیا ،یمنی بحران حل کرانے میں ایران اور حوثی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ امریکہ کا الزام“۔
الشرق الاوسط کی دوسری سرخی لبنان سے متعلق ہے ” لبنان کا بحران حزب اللہ کو نہتا کئے بغیر حل نہیں ہوگا، المستقبل گروپ کا موقف ، یورپی ممالک نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کی حمایت کردی“
الشرق الاوسط کی تیسری سرخی کا تعلق ایران اورشام سے ہے ” ایرانی رہنما خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے شامی شہروں الرقہ اور ادلب کے باشندوں کو دھمکیاں دیں، ولایتی نے ادلب اور الرقہ کو مخالف عناصر سے پاک کرنے کا انتباہ دیدیا“
الشرق الاوسط کی چوتھی سرخی کا تعلق فلسطین اور اسرائیل سے ہے” فلسطینی اتھارٹی حماس تحریک کو غیر مسلح کرنے کے موقف پر اڑ گئی، اتھارٹی نے اسرائل کے ساتھ امن و امان کی بحالی کیلئے رابطے شروع کردیئے“
الشرق الاوسط کی پانچویں سرخی کا موضوع برطانیہ اور اسرائیل ہیں۔”اسرائیل میں خفیہ ملاقاتوں نے برطانوی وزیر ترقیات کو حکومت سے نکلوا دیا، ایک ہفتے کے اندر دوسری وزیر کی کابینہ سے علیحدگی، برطانوی وزیر اعظم کو ایک اور صدمہ“
چھٹی اور آخری الشرق الاوسط کی سرخی ” امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں لوفر عجائب گھر کا افتتاح،عالمی رہنماﺅں کی شرکت، تہذیبوں کے درمیان تاثیر و تاثر کو اجاگر کرنے والے پہلے عجائب گھر کے قیام پر دنیا بھر کا اظہار مسرت“
٭٭٭٭٭٭٭٭
المدینہ
المدینہ اخبار نے اپنے جمعرات کے شمارے میں صفحہ اول پر 6خبریں شائع کی ہیں۔ ان میں سب سے پہلی سرخی ”خادم حرمین شریفین نے روضہ مبارکہ میں نماز پڑھ کر مسجد نبوی شریف کی زیارت کا آغاز کردیا، برسراقتدارآنے کے بعد شاہ سلمان کا تیسرا دورہ مدینہ منورہ“
المدینہ کی دوسری بڑی سرخی کا تعلق تجارتی امور سے ہے۔ سرخی ہے”دیوالیہ پن مسابقت اور تجارتی رہن سے متعلق 3نئے قوانین کا اجرائ“
المدینہ کی تیسری سرخی کاموضوع انتہا پسندی سے ہے” رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ کا کہناہے کہ :انتہا پسند ی کو داخلے کے ویزے درکار نہیں ہوتے“
المدینہ کی چوتھی سرخی کا موضوع عدالتی مسائل سے ہے۔سرخی ہے ” جرائم میں ملوث افراد کو قابو کرنے کیلئے عدالتی ضمانتیں، بے قصوروں کے تحفظ کے بنیادی اصول، استعفے اور ریٹائر ہونے کے باوجود29جرائم کے مرتکب کا تعاقب جاری“
پانچویں سرخی کا موضوع ایران ، یمن اور امریکہ ہیں” وائٹ ہاﺅس نے الزام لگایا ہے کہ ایران یمن میں جنگ کو طول دے رہا ہے“۔
چھٹی اور آخری سرخی کا موضوع تعلیم اور ہنر سے ہے، سرخی ہے” وزارت تعلیم نے نگرانوں کو پیشہ ورانہ امتحانات کی پابندی سے آزادی دیدی“
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: