Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اربیرز کمپنی نے بلیوتھ ہیڈفون لانچ کردیا

اربیرز کمپنی نے پلیٹن 2 بلیوتوتھ ہیڈ فون لانچ کر دیا ہے۔ یہ ہیڈفون کمپنی کے پچھلے سال لانچ ہونے والے فون پلیٹن 2 کا ہی نیا ورژن ہے لیکن اسے مکمل وائرلیس کر دیا گیا ہے اور کنیکٹیوٹی کے لئے بلیوتوتھ سپورٹ شامل کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ہیڈفون سے 30 گھنٹے سے زائد مسلسل میوزک سنا جا سکتا ہے۔ والیوم کو تیز یا کم کرنے کے لئے ہیڈ فون میں بٹن شامل کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ پلے اور پاز بٹن کو بھی ہیڈفون پر ہی جگہ دی گئی ہے۔ہیڈفون کو کالے ، گرے ، سرخ ، انڈیگو اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 99 ڈالر ہے۔
 

شیئر: