Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفینکس کمپنی کا نیا اسمارٹ فون 14 نومبر کو لانچ ہو گا

انفینکس کمپنی 14 نومبر کو نیا اسمارٹ فون لانچ کرے گی۔لانچنگ کی تقریب کے دعوت نامے کمپنی کی جانب سے ارسال کر دیے گئے ہیں۔اسمارٹ فون کو زیرو 5 کا نام دیا گیا ہے۔
فون میں بیزل لیس ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، آپٹیکل زوم ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دئے جانے کا امکان ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 308 ڈالر ہو گی اور اسے سرخ سمیت مختلف رنگوں میں متعارف کروایا جائے گا۔

 

شیئر: