Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، سعودی عرب اور امارات کی گولڈ مارکیٹ پر بھی اثرات

مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 413.30 ریال ہوگئے۔ (فوٹو عاجل)
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے اثرات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔
امریکی گولڈ مارکیٹ میں پیر 21 اپریل 2025  کوسپاٹ گولڈ کے نرخ ایک فیصد اضافے کے بعد 3361.53 ڈالر فی اونس ہوگئے۔
عاجل کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر  کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 413.30 ریال جبکہ 22 قیراط کی قیمت 378.86 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
 21 قیراط سونے کے نرخ بڑھ کر فی گرام نرخ 361.64 ریال ہوگئے۔
18 قیراط 309.98 ریال، 14 قیراط ایک گرام 241.09 ریال اور ایک اونس سونے کے نرخ 12858.86 تک پہنچ گئے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 400.75 درھم رہے۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے  میں مختلف قیراط کے فی گرام نرخوں میں 8 سے 10.75 درھم تک کا اضافہ ہوا  دو ہفتوں کے دوران 34.5 درھم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ایک گولڈ شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا تھا تاریخ میں پہلی بار گزشتہ ہفتے کے آخر میں 24 قیراط سونے کے نرخ 400 درھم سے تجاوز کرگئے ہیں۔
گولڈ اینڈ جیولری شوروم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر ہے اور مارکیٹ میں اس وقت خریداری بھی اس حوالے سے محدود ہوچکی ہے۔
لوگ اگر خریداری کررہے ہیں تو صرف گولڈ کوائن یا بسکٹس لے رہے ہیں۔ زیورات کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔

 

شیئر: