Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی ضوابط میں مزید ترمیم کی جائے ، چدم برم

    نئی دہلی۔۔۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے کہا  ہے کہ گجرات میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر  اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی خامیاں دور کرنے اور اسے سب کے لیے قابل قبول بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن اور ماہرین  کے مشورے کو آخر کار ماننے تیار ہوگئی ۔ آسام کے دارالخلافہ گوہاٹی میں چل رہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے درمیان مسٹر چدمبرم نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس حکومتوں کے وزیر خزانہ کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی میں ضوابط میں مزید ترمیم کرے گی۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا’’گجرات الیکشن کا شکریہ جس کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی کے سلسلے میں اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی‘‘۔

 

شیئر: