Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جنون‘ کی میوزک میں دوبارہ انٹری

ایشیاکے معروف بینڈ ’جنون‘ کی میوزک کی دنیا میں دوبارہ انٹری  کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔جنون میوزک بینڈ میں پاکستانی گلوکار علی عظمت، گٹارسٹ سلمان احمد اور بریان کونل شامل تھے مگرچند وجوہ کی بناء پران کی راہیں جدا ہوگئی تھیں تاہم ایک بار پھر یہ بینڈ منظر عام پر آنے والا ہے۔موسیقار و گلوکار علی عظمت کے آفیشل پیج فیس بک پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا وہ ایشیا کے سب سے بڑے بینڈ جنون کو اس سال ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں؟مداحوں نے اس پوسٹ پر پرجوش رد عمل دیا اور جنون بینڈ کو پھر سے ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کےعلاوہ گٹارسٹ سلمان احمد نے  ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں سےکہا کہ کوئی بھی خواب ناممکن نہیں ہوتا۔ 
 

شیئر: