بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ کے بڑے بڑے اداکار بھی سلمان خان سے باکس آفس پر مقابلہ کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلموں کی نمائش کی تاریخیں ہی بدل ڈالی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان 5 سال کے وقفے کے بعد کترینہ کیف کے ساتھ فلم، ٹائیگر زندہ ہے، میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دونوں سپر اسٹارز کی فلم ایکشن فلم ہے جو 2012 کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔سلومیاں کو باکس آفس کا ’سلطان‘ مانا جاتا ہے اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں تاہم ان کی فلم ٹیوب لائٹ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی۔دبنگ خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنائے اور ان یہ فلمیں بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔سلمان خان کی مقبولیت اور باکس آفس ریکارڈ نے ہالی وڈ اداکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور اسی لئے نامور ہالی وڈ اداکار بھی باکس آفس پر دبنگ خان سے مقابلے کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ اداکار ڈین جانسن کی فلم ’جمان جی، ویلکم ٹو دی جنگل‘ 20 دسمبر کوہند میں نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی تاہم پروڈیوسرز نے سلمان کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے باکس آفس پر تصادم سے گریز کرتے ہوئے فلم کی نمائش کیلئے 29 دسمبرمقرر کر دی ہے۔ایک اور ہالی وڈ اداکار جیک مین کی فلم’ دی گریٹسٹ شو مین‘ بھی اب ہندوستان میں یکم جنوری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔