مانچسٹر.... مقامی پولیس کا کہناہے کہ انکے پاس ایک ایسا معاملہ آیا ہے جو جانوروں پر مظالم کے ذیل میں آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ہمپشائر کے علاقے میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے ساتھ رہنے والی دوسری خاتون کے پالتو نیولے کو غصے میں آکر جلا دیا۔ پولیس کاکہناہے کہ انہیں رات پونے 3بجے ایک کال موصول ہوئی۔ جس میں لوگوں نے خبردار کیاکہ انکے برابرکے فلیٹ سے دھواں اٹھ رہا ہے اور کسی چیز کے جلنے کی بدبو آرہی ہے۔ پولیس نے فائرفائٹر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جس نے فوری کارروائی کی اور دھوا ں ختم کرادیا اور گھر کی صورتحال بعد میں دیکھنے سے پتہ چلا کہ اوون میں ایک نیولا جلا ہوا ہے۔ یہ سفید فام نیولا کمرے میں رہنے والی ایک دوسری خاتون کا تھا جبکہ ملزمہ ایوانا کلیفورڈ بھی اسکے ساتھ رہتی تھی اور دونوں میں کچھ دیر قبل کپڑے چرانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ گھر سے دھواں اٹھنے کے بعد ملزمہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے گھر سے باہر نکل کر ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگئی تھی جو دھواں دیکھنے کیلئے کھڑے تھے۔ اب تک اسے کوئی سزا نہیں سنائی جاسکی ہے۔