بدعنوانی کے انسداد اور وزارت محنت کے حوالے سے سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں
سعودی عرب سے پیر کو شائع ہونے والے عربی اخبارات کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح تھیں:
الریاض
الریاض اخبار کی صفحہ اول کی پہلی سرخی ”بدعنوانی کے انسداد میں سعودی عرب کی صلاحیت میں 7.4فیصد کا اضافہ ہوگیا“۔
دوسری سرخی ” یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد نے عالمی جہاز رانی کو نقصان پہنچانے والے حوثی حملے کو ناکام بنادیا“۔
الریاض کی صفحہ اول کی تیسری سرخی کچھ یوں ہے ” امریکی عہدیدار نے لبنانی حزب اللہ کےخلاف زبردست پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا“۔
چوتھی سرخی ہے ”لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام سے ایرانی لب و لہجے میں خطاب کیا“۔
پانچویں سرخی ہے ”امریکی حکومت ایرانی نظام ِحکومت کےخلاف اقدامات کے سلسلے میں سنجیدہ ہے“۔
چھٹی سرخی ہے ”سعودی مجلس شوریٰ نے وزارت تعلیم سے کہا ہے کہ وہ بی ایڈ ڈپلومہ بند کرانے کا ٹھوس جواز پیش کرے“۔
الریاض اخبار کے صفحہ اول کی آخری سرخی ’ ’رابطہ عالم اسلامی نے واضح کیا ہے کہ جتنے چیلنج ہونگے انتہا پسندی کو شکست دینے کیلئے ہمارا عزم اتنا ہی توانا ہوگا“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
عکاظ
عکاظ اخبار کے صفحہ اول کی پہلی سرخی قانون محنت کے حوالے سے ہے ”قانون محنت کی دفعہ 77 میں ترمیم کے مطالبے دوبار ہ شروع ، آجروںکو سعودی اجیروںکیخلاف کارروائی میں من مانی سے روکنے کی کوشش، ترامیم کی منظوری کے امکانات محدود“۔
دوسری سرخی ”مذاہب کےخلاف نفرت او رعداوت پیدا کرنے والے کو 10برس قید کی سزا تجویز“ ۔
تیسری سرخی ”ایران پورے خطے میں دہشتگردی کا آتش فشاں بھڑکا رہا ہے۔ عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو قاہرہ میں منعقد ہوگا سعودی عرب نے اجلاس کی درخواست کردی“۔
عکاظ اخبار کی چوتھی سرخی ”مزدوروںکی حق تلفی کو چھپانے کی قطری کوششیں ناکام بنادی گئیں“۔
پانچویں سرخی ”جی سی سی کا نیا نظام تشکیل دینے کا مطالبہ، مشترکہ سفارتکاری اور مشترکہ موثر فوج قائم کرنے کی اپیلیں“۔
چھٹی سرخی ”متعدد اسکینڈلز کی وجہ سے برطانیہ کے 40ارکان پارلیمنٹ اپنی وزیراعظم کیلئے چیلنج بن گئے“۔
ساتویں سرخی ”سعودی فنڈ برائے فروغِ زراعت کے بجٹ میں 255ملین ریال کا خسارہ متوقع“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭