سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبارات نے اتوار کے شمارے میں شاہ سلمان کے دورہ مدینہ منورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض آنے پر استقبال، آزاد ملازمین کے علاوہ دیگر دنیا بھر کی خبروں کے حوالے سے مندرجہ ذیل سرخیاں لگائیں۔
المدینہ
المدینہ اخبار کی صفحہ اول کی نمایاں سرخی میں ”خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مدینہ منورہ کا دورہ مکمل کرکے ریاض پہنچ گئے۔ شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کنگ سلمان ایئر بیس پر استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے“۔
دوسری سرخی ” انسداد بدعنوانی ادارے سے شکایتیں ، قومی دولت کے ضیاع اور بدنظم کی شکایتوں کا تناسب 68فیصد۔
صفحہ اول کی تیسری بڑی سرخی کچھ اس طرح ہے ”بدعنوانی کے ملزمان کے کھاتوں کی بندش کا بینکنگ پر منفی اثرنہیں پڑیگا، بینک عہدیداروں کی یقین دہانی“۔
اسی طرح المدینہ اخبار کے صفحہ اول کی چوتھی بڑی سرخی ”لبنان میں نظام کا تحفظ سنگین مسئلہ، عرب تشخص اور ایران کی ماتحتی میں سے کسی ایک کے انتخاب کی بابت سیاسی جماعتیں آزمائش کے دوراہے پر“۔
المدینہ کی پانچویں سرخی ”آزاد کام کرنے والوں کو سوشل انشورنس کی فیس 450ریال ماہانہ جمع کرانی ہوگی، وزارت محنت کا اعلان“
چھٹی سرخی ”عدالتو ںمیں شیشے کے کمرے سے شہادتیں قلمبند کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی“۔
ساتویں بڑی سرخی ”روسی صدر پوٹین اور امریکی صدر ٹرمپ شام کے سیاسی حل پر متفق“۔
المدینہ کے صفحہ اول کی آخری سرخی ” جدہ ٹرین کا اسٹیشن مشکلات سے د وچار،2017ءکے آخر تک کام مکمل ہوجائیگا، محکمہ ریلوے کی یقین دہانی “
٭٭٭٭٭٭٭٭
عکاظ
عکاظ کے پہلے صفحے کی پہلی سرخی اسطرح ہے ”جازان میں مکانات کے2منصوبوں پر 489 ملین ریال برباد۔
دوسری سرخی ”شادی کے دعوت ناموں میں ”الشیخ“کا لقب استعمال کرنے پر پابندی، ممانعت کا دائرہ وسیع کردیا گیا“۔
تیسری بڑی سرخی ”ایران مسلح کررہا ہے اورحزب ا لشیطان تخریب کاری پر کمر بستہ، سابق لبنانی صدر کی سعودی عرب سے مداخلت کی اپیل“۔
اسی طرح چوتھی بڑی سرخی ”آن لائن انتہا پسندی پھیلانے والوں کا تعاقب کیا جائے اور مذہب کی بنیاد پر دیوار سے لگانے کی مہم چلانے والوںکی مزاحمت کی جائے، رابطہ عالم اسلامی“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭