شاہ فیصل کی63برس پرانی تصویر
ریاض .... شاہ فیصل رحمتہ اللہ علیہ کی 63برس سے زیادہ پرانی ایک نایاب تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل بنی ہوئی ہے جس میں وہ شہزادوں کے ہمراہ تلواروں کا رقص کررہے ہیں۔ اس وقت وہ ولی عہد تھے۔ یہ تصویر 19مارچ 1954ءکو اے ایف پی کے فوٹو گرافر نے لی تھی۔ تلواروں کے رقص میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ بھی شامل تھے۔ انہیں تصویر کے انتہائی دائیں جانب دیکھا جاسکتا ہے۔