Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی پیش

اسلام آباد...انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران قائم سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاوس پر حملوں سمیت 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عمران خان منگل کو وکلاءکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے۔عدالت نے چاروں مقدمات میں درخواست ضمانت کرتے ہوئے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔عمران خان کو مقدمات کی تفتیش میں پیش ہونے اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کی بھی ہدایت کی۔ سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
 

شیئر: