اپنے کام سے مطمئن ہوں،کترینہ
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس طرح کی فلموں میں کام کررہی ہیں > اس سے وہ مطمئن ہیں۔ انہیں کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے،وہ شوٹنگ کےدوران اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز رکھتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وہ انڈسٹری میں نئے لوگوں کےساتھ کام کرکے سیکھ بھی رہی ہیں۔حال ہی میں کترینہ نے فلم ' ٹائیگر زندہ ہے، کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں کترینہ کیف، سلمان خان کے مقابل ایک جاسوسہ کا کردار ادا کرتی اور بھاری ہتھیار چلاتی دکھائی دےرہی ہیں۔ فلم 22 دسمبر کوسینما کی زینت بنےگی۔