Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بحرین کیساتھ ہیں، سعودی کابینہ

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس نے بحرین کو یقین دلایا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب پوری طرح بحرین کےساتھ ہے۔ اجلاس منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں منعقد ہوا۔ شاہ سلمان نے آغاز میں کابینہ کے ارکان کو فلسطینی صدر کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے تازہ حالات ، لبنان میں تمام مشرقی ممالک اور انطاکیہ کے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا مار بشارا بتروس الراعی سے ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آنے والے امور سے آگاہ کیا۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے اجلاس کے بعدواس کو بتایا کہ کابینہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ شامی اپوزیشن رہنما ریاض میں وسیع البنیاد اجلاس کرینگے۔ اس حوالے سے انہوں نے سعودی عرب کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ اپوزیشن رہنما جنیوا مذاکرات سے متعلق واضح اور مشترکہ حکمت عملی طے کرینگے۔ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں۔ کابینہ نے وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کو تیونس کےساتھ پانی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کا اختیار تفویض کیا جبکہ وزیر تعلیم کو سوڈان میں انٹرنیشنل افریقہ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ، وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترکی کےساتھ مفاہمتی یادداشت، وزیر خارجہ کو رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ صدر دفتر کی میزبانی سے متعلق معاہدے کی دفعہ 4میں ترمیم کے لئے گفت و شنید کااختیار تفویض کیا۔ کابینہ نے اعلیٰ عہدوں کیلئے متعدد شخصیات کی تقرریاں بھی کیں۔ 

شیئر: