Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹیکس کمپنی کی طرف سے فونز ایکو جیول2 اور ایکوالائنز ٹی 1 متعارف

انٹیکس کمپنی کی جانب سے دو نئے اسمارٹ فونز ایکوا جیول 2 اور ایکوا لائنز ٹی 1 متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ایکوا جیول 2 میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کاڈ کور اسپریڈ ٹرم پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا  بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی ببیٹری 2500 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔فون کو کالے اور چمپینگ رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔فون کی قیمت 5899 ہندوستانی روپے ہے۔
انٹیکس ایکوا ٹی 1 میں 5.2 ڈسپلے ، کاڈ کور پراسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا  بیک کیمرہ اور فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی ببیٹری 2700 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔فون کو کالے ،کافی اور چمپینگ رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔فون کی قیمت 4999 ہندوستانی روپے ہے۔

 

شیئر: