سیئول۔۔۔شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اپنے رہنما کنگ جونگ کی توہین کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کی مذمت کی ہے اور انہیں بزدل قرار دیا ۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے دورے میں شمالی کوریا میں ظالمانہ آمریت پر کڑی نکتہ چینی کی تھی جبکہ صدر کم کو موٹا اور بونا قرار دیا تھا۔حکمراں پارٹی کے ایک اخبار نے صدر ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مجرم ہیں ۔