سان فرانسسکو۔۔۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک ایلیمنٹری اسکول کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ایک عینی شاہد خاتون نے واقعے کی جگہ پر 90 سے 100 گولیاں چلنے کی اطلاع دی ہے۔ ایک اور عینی شاہد نے اسکول کے گیٹ سے سفید رنگ کے پک اپ کو گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہاں فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔