Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میاں صاحب جمہوریت کیخلاف ہر سازش میں شامل رہے،بلاول

لاہور... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی 30سال کی سیاسی تاریخ دیکھی جائے تو وہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی ہر سازش میں شامل رہے ہیں۔ فضل الرحمن ،نواز شریف کے دفاع میں زیادہ دور چلے گئے۔ انکی اپنی جماعت ہے وہ اسے دیکھیں۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی بحران پیدا ہو رہا تھا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں لیکن انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔(ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ ان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ (ن ) لیگ ، پیپلز پارٹی بلکہ پی ٹی آئی کے کیسز میں بھی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے ۔ (ن) لیگ والے جمہوریت کی بات کرتے ہیں توپنجاب میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کا تعلق ہے اگر کوئی شخصیت (ن) لیگ سے مایوس ہے تو اس سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ انکلز پارٹی چھوڑ گئے لیکن جیالے میرے ساتھ ہیں۔

شیئر: