Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سافٹ بینک کی 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

ریاض .... امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ جاپانی سافٹ بینک گروپ سعودی عرب میں 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پروگرام بنا رہا ہے۔ اس میںسے 15ارب ڈالر نیوم منصوبے کےلئے مختص کئے جائیں گے جس کا اعلان سعودی عرب نے حال ہی میں کیا ہے۔ سافٹ بینک کے ماتحت ویگن فنڈ سعودی بجلی کمپنی میں 10ارب ڈالر لگائیگا۔ اس بجٹ کے ذریعے شمسی توانائی جیسے بجلی کے متبادل ذرائع پر کام کیا جائیگا۔
 

شیئر: