Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے کولکتہ جاتے ہوئے ہندوستانی جاں بحق

ریاض .... ریاض سے کولکتہ جانے والی پرواز کا ہندوستانی مسافر دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہوگیا۔ سفر کے دوران 35سالہ ہندوستانی مسافر محمد سلیم کے دل میں درد اٹھا ۔ابوظبی ایئرپورٹ پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم ہندوستانی شہری دل کے عارضے سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ وہ سالانہ چھٹی پر ہندوستانی ایئرلائنز کی پرواز سے وطن جارہا تھا۔
 

شیئر: