داؤد کی جائیداد نیلامی پر 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
ممبئی۔۔۔۔گزشتہ روز جنوبی ممبئی میں واقع داؤد ابراہیم کی3جائدادوں کی 11کروڑ میں نیلامی کے بعد ڈی کمپنی نے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی جو کہ حیرت انگیز بات تھی ۔ رات گئے ممبئی پولیس کا سکون اسوقت غارت ہوگیا جب عثمان چوہدری نامی شخص نے ایک نجی چینل کے رپورٹر کو موبائل پر دھمکی دی کہ اگر اس جائداد پر قبضہ کیا گیا تو شہر میں 1993ء جیسے بم دھماکے کئے جائیں گے۔