Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم دسمبر کو ہندوستان بند کا اعلان

جے پور۔۔۔۔فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی ‘‘کیخلاف آواز وزیر اعظم نریندرمودی تک پہنچ گئی ہے۔ راجپوت کرنی سینا کے لیڈر کلیان سنگھ کالوی نے وزیراعظم نریندر مودی سے فلم پرروک لگانے کی مانگ کرتے ہوئے یکم دسمبر کو فلم ریلیز کے دن ہندوستان بند کی اپیل کی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ 30جنوری کو فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ فلم ریلیز کرنے سے قبل راجپوت کرنی سینا کو اعتماد لیا جائے گا مگر بات چیت کے بغیر ہی فلم کا ٹریلرجاری کردیاجو راجپوت سماج کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔

شیئر: