Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی درجہ حرارت میں اضافے کیخلاف پیرس معاہدہ ناکافی ہے

برلن ۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کیلئے پیرس میں طے پانیوالا عالمی ماحولیاتی معاہدہ کافی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف آغاز ہے، ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہو گی۔ جرمنی کے شہر بون میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقررہ ماحولیاتی اہداف صرف پیرس معاہدے ہی سے حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ کانفرنس میں دنیا  بھر سے  200 ممالک کے وزراء اور اعلیٰ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

شیئر: