امارات میں 30نومبر سے 3دسمبر تک تعطیل ہوگی
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں میلاد النبی اور یوم شہید کی مناسبت سے 30نومبرسے 3دسمبر تک تعطیل ہوگی۔ ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلاد النبی اور یوم شہید کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے جمعرات30نومبر سے اتوار3دسمبر تک بند رہیں گے۔ سرکاری اداروں کے ملازمین کی ڈیوٹی پیر4دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگی۔