امارات کے اخبارات کی سرخیوں پر ایک نظر
متحدہ عرب امارات کے اخبارات میں آج اتوار کو صفحہ اول پر جن خبرو ں کو شائع کیا گیا ان کی تفصیل اس طرح ہے:
الاتحاد:
مقامی اخبار الاتحاد میں صفحہ اول کی خبر ہے: صنعتی انقلاب کو شہریوں کی بہتری کے لئے استعمال کریں گے، محمد بن راشد
دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد آل مکتوم نے دبئی میں نے فیوچر کونسل کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امارات مستقبل کی صنعت کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ عوام کے بہتر مستقبل کے لئے صنعتی انقلاب کو استعمال کریں گے۔
الاتحاد کے صفحہ اول کی خبر ہے:مراکش کے ساتھ تعلقات کی پالیسی قائم رکھیں گے، محمد بن زاید
تفصیل میں ہے:ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید سے ابوظبی میں مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صفحہ اول کی 3کالمی خبر ہے: متحدہ عرب امارات نے بحرین میں تیل پائپ لائن میں تخریب کاری کی مذمت کردی ۔
تفصیل میں ہے:امارات نے کہا کہ بحرین میں تخریب کاری ملک وعوام کے لئے کی بہتری کے لئے کی جانے والی کوششوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔
اتحاد کے صفحہ اول پر 2کالمی خبر ہے: حزب اللہ کا انتظامیہ پر حاوی ہونا لبنان کے بحران کا سبب ہے، قرقاش
اماراتی وزیر مملکت برائے خارجی امور ڈاکٹر انور قرقاش نے کہاہے کہ لبنان کو درپیش بحران حزب اللہ کا پیدا کردہ ہے۔
الامارات الیوم:
مقامی اخبار الامارات الیوم کے صفحہ اول پر دیگر خبروں کے علاوہ شیخ محمد بن زاید کے قصیدے کو نمایاں جگہ دی گئی۔ خبر کی سرخی ہے: محمد بن زاید نے اپنا قصیدہ”میرا بھائی محمد“ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے نام کردیا۔