Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی،خاتون جاں بحق

مظفر آباد.. کنٹرول لائن پرسیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ہندوستانی فورسز کی گولہ باری سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ضلع پونجھ کے سیکٹر عباس پورہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ جمعہ کی صبح بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ طاروتی بالا گاوں میں سابق پولیس کانسٹیبل کی بیوہ 55 سالہ راشدہ بیگم جاں بحق ہوگئیں۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 43 ہوچکی ہے۔

شیئر: