نوئیڈا میں بی جے پی لیڈر کا وحشیانہ قتل
نوئیڈا۔۔۔۔اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بدمعاشوں نے دن دہاڑے بی جے پی لیڈر کو گولیوں سے بھون ڈالا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق بی جے پی لیڈر شیوکمار یادو مرکزی وزیر و مقامی ایم پی کے قریبی تھے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔ یہ واقعہ نوئیڈا کے تگڑی گاؤں میں پیش آیا ۔ یادو بی جے پی لیڈر کے علاوہ گاؤں کے پردھان بھی تھے۔