کیمرون کی پارلیمنٹ میں آتشزدگی
یوانڈے ۔۔۔ افریقی ملک کیمرون کی پارلیمنٹ میں آگ لگ گئی۔ مقامی ٹی وی چینل سی آر ٹی وی کی رپورٹ کیمطابق آگ سے پارلیمنٹ کی کثیر منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔آگ بھجانے کی کوششوں میں ارکان پارلیمنٹ اور دیگر عملہ بھی شامل ہے۔آتشزدگی سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی، نہ ہی آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔