Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: رہائشی ٹاور میں آگ لگ گئی

کویت: دار الحکومت کویت میں واقع ایک رہائشی ٹاور میں آگ لگ گئی۔ محکمہ شہری دفاع نے ریکارڈ وقت میں آتشزدگی پر قابو پالیا۔ شہری دفاع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد پہلی ٹیم 4منٹ کے بعد موقع پر پہنچ چکی تھی۔ آگ ٹاور کی چوتھی اور پانچویں منزل میں لگی تھی۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ٹاور کو رہائشیوں سے خالی کرلیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
 

شیئر: