نئی دہلی..... راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) نے پارلیمنٹ کے باہر نریندر مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔یہ مظاہرہ غیر ملکی راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) روکنے کے مطالبہ اور سرکاری زمرے کی صنعتوں میں عدم سرمایہ کاری اور ان کی نجکاری کےلئے مرکزی حکومت کے منصوبے کی مخالفت میں کیا گیا۔علاوہ ازیں بی ایم ایس کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کم سے کم اجرت کی حد مقر رکی جائے اور یکساںکام یکساں مشاہرہ کا فارمولہ وضع کیا جائے۔ اس مطاہرے میں خواتین مزدوروں نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ان میں آنگن واڑی ،آشا ،مڈ ڈے میل ، ،سرکاری و نیم سرکاری اور نجی زمرے کے مزدور بھی شامل تھے۔