مچھلی کی بو کیسے ختم کریں ؟
مچھلی کو بغیر دھوئے نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر آٹے سے دھو کر مسالہ لگائیں ،اس طرح بو ختم ہو جاتی ہے۔
بیسن اور نمک ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر خوب ملیں پھر پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
مچھلی پر نمک اور سرکہ لگائیں ،10 منٹ بعد بیسن سے دھو لیں۔
مچھلی دھو کر چھاچھ میں ڈال دیں اور پھر نکال کر کسی بھاری پتھر یا سل کے نیچے دبا دیں، بو ختم ہو جائے گی۔
مچھلی تلتے وقت گھی میں تھوڑی سی اجوائن ڈال دیں، اجوائن سے تلی ہوئی مچھلی کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔چٹکی بھر اجوائن مچھلی کے مسالے میں بھی شامل کر دیں۔