Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تازہ مچھلی کی پہچان کیسے؟

مچھلی کھانا کسے پسند نہیں۔ مچھلی تلی ہوئی ہو یا سالن ہو اس کی اشتہا انگیز مہک منہ میں پانی لے آتی ہے۔ ذائقے اور لذت کے علاوہ یہ صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہے مگر سوال یہ ہے کہ مچھلی خریدتے وقت آپ کو کیسے علم ہوگا کہ وہ کھانے کے لیے بہتر اور تازہ ہےیا نہیں ؟  آپ تازہ اور اچھی مچھلی اپنے سامنے ڈھیر سے کیسے منتخب کریں گے ؟
 
مچھلی خریدتے وقت سب سے پہلے بو چیک کرنا چاہئے، اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی لیکن اگر بہت بری بو آرہی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ یہ مچھلی تازہ نہیں۔ اگر آپ بو سے نہ پہچان پا رہے ہوں تو آنکھوں کو دیکھیں، تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر اور چمکدار ہوتی ہیں جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے۔ مچھلی کی جلد سے بھی اسکے تازہ یا باسی ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تازہ مچھلی کی جلد چمکدار ہوتی ہے، اگر وہ مدھم ہو تو اسے باسی سمجھا جاسکتا ہے۔اسی طرح تازہ مچھلی کا گوشت اچھا اور سخت ہوتا ہے ،اگر وہ نرم یا پلپلا ہو تو مچھلی تازہ نہیں ہوگی۔
 
 مچھلی خریدتے وقت  اس کے گلپھڑے بھی ضرور دیکھ لیں۔ گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئے۔ مچھلی کی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔
 

شیئر: