Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ

  راولپنڈی... پاکستان اور ہندکے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشزکا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان نے ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے مقررہ شیدول سے ہٹ کر ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ۔ پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر، چری کوٹ، اور بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی ہے۔ اس طرح کی اشتعال انگیزیاں ناقابل برداشت اور جواب دینے کی متقاضی ہیں۔

شیئر: