پیاز کا بحران سیاسی تنازع بن گیا، کویتی اخبارات کی سرخیاں
کویت کے مقامی اخبارات نے آج اتوار کو جن خبروں کو صفحہ اول پر شائع کیا ہے ان کی تفصیل اس طرح ہے:
الانباء:
مقامی اخبار الانباء نے صفحہ اول کی شہ سرخی ہے: تیل کے شعبہ میں کویتی شہریوں کے لئے 7ہزار اسامیاں
تفصیل میں ہے: ذرائع نے کہا ہے کہ تیل کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں میں آئندہ 5سال میں 7ہزار کویتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
صفحہ اول میں ہی ہے: کویت میں پیاز کی سیاست
تفصیلات میں ہے کہ ملک میں پیاز کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے سیاسی اغراض ومقاصدکے حصول کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔ ایک طرف عام صارف پیاز کے بحران کے متاثر ہے تو دوسری طرف متعلقہ ادارے نے مصر سے درآمد کئے جانے والے پیاز سے پابندی اٹھالی ہے جبکہ پارلیمنٹ ممبران پیاز کے بحران سے فائدہ اٹھاکر ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔
القبس:
القبس کے صفحہ اول کی مرکزی خبر ہے: حکومت نے قرض کے حوالے سے پالیسی کی پابندی نہیں کی، ادارہ احتساب
ادارہ احتساب نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مالی اصلاحات نافذ کرنے کے لئے طے شدہ پالیسی کی پابندی کرے۔
صفحہ اول پر اسی حوالے سے ایک اور خبر ہے: 7ماہ میں 3.3بلین دینار بجٹ خسارہ
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران بجٹ میں 3.3بلین دینار کا خسارہ ہے۔
الرای:
الرای اخبار کے صفحہ اول پر ہے: اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر روزانہ 4دینار جرمانے کی سفارش
کویت میں آبادی کی ترکیب کا جائزہ لینے والے ادارے نے کہا ہے کہ کویتی شہریوں کو ویزے جاری کرنے پر حد لگائی جائے۔ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر روزانہ 4دینار جرمانہ عائد کیا جائے۔ خلاف ورزی کی سنگینی کے اعتبار سے جرمانے کی سطح ایک ہزار دینار روزانہ بڑھائی جائے۔غیرملکی کارکنوں کی تعداد کم کی جائے۔
صفحہ اول میں ہے: سول سروس کمیشن نے وزارتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیرملکی ملازمین کی نشاندہی کی جائے جن کی خدمات ختم کرنی ہوں۔
حکومت کی منظوری کے بعد وزارتوں میں غیرملکیوں کی تعداد کم کرنے کے لئے کمیشن نے عملدآمد شروع کردیاہے۔