Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور طائف میں منشیات ضبط، غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ شخص شہر میں منشیات کا سپلائر تھا اور اس کے قبضے سے 1.1 کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے ‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے جازان اور طائف میں کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان میں ایتھوپین تارک وطن گرفتار ہوا ہے جس کے قبضے سے نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’ایک اور کارروائی طائف میں ہوئی ہے جس میں پاکستانی تارک وطن گرفتار ہوا ہے‘۔
’مذکورہ شخص شہر میں منشیات کا سپلائر تھا اور اس کے قبضے سے 1.1 کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے ‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: