دمام .... مشرقی ریجن کی پولیس نے العلیا قریہ کے سعودی شہری کے استراحہ پر ڈاکہ ڈالنے والے 30سالہ عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔ مقامی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ایک نقاب پوش دھار دار آلہ اور سریہ لیکر استراحہ میںداخل ہوگیا تھا اور اُس نے اِسے زدوکوب کرکے نہ صرف یہ کہ جیب میں موجود نقدی چھین لی بلکہ رقم اپنے اکاﺅنٹ میںبھی جمع کرائی۔ وہ بینک کارڈ اورموبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے حلیے کی بنیاد پر واردات کرنے والے کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ایک عرب ملک سے اسکا تعلق پایا گیا۔