اے ٹی ایم میں پھنسا کارڈ بازیاب ہوسکتا ہے؟
ریاض .... سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی کے سیکریٹری طلعت حافظ نے واضح کیا ہے کہ اے ٹی ایم میں کارڈ پھنس جانے پربازیابی کا کوئی خود کار نظام نہیں۔ اسکے برخلاف سوشل میڈیا پر جو دعویٰ کیا جارہا ہے کہ منسوخی کے خانے کو زیرو کے ساتھ پش کردیا جائے تو ایسی صورت میں اے ٹی ایم میں پھنسا کارڈ واپس آجاتا ہے ۔ بالکل انوکھا ہے۔ اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ طلعت حافظ نے بتایا کہ اگر کسی کا کارڈ اے ٹی ایم میں پھنس جائے اور وہ اے ٹی ایم متعلقہ بینک کی شاخ کا ہو تو ایسی صورت میں بینک سے رجوع کرکے 24گھنٹے کے اندر کارڈ واپس لیا جاسکتا ہے جبکہ کسی اوربینک کا ہونے کی صورت میں متعلقہ بینک متبادل اے ٹی ایم کارڈ جاری کردیتا اور پھنسے ہوئے کارڈ کو منسوخ کردیتا ہے۔