کترینہ کے رقص کی وڈیو منظرعام پر
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ایک وڈیو منطرعام پر آئی ہے جس میں وہ ٹیم کےساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔کترینہ کی اس وڈیو کو سماجی رابطوں کی سائٹس پر مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔ خبروں کے مطابق کترینہ کیف کی یہ وڈیو ' آئی پی ایل،کرکٹ کی ایک تقریب کیلئے ہونےوالی تیاریوں کی ہے جس میں اداکارہ رقص کی ریہرسل کررہی ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ کترینہ تقریب کےدوران اپنے گیتوں پر رقص کریں گی جس میں سلمان خان سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔کترینہ اپنی نئی بالی وڈ فلم ' ٹائیگر زندہ ہےکی تشہیر میں مصروف ہیں جو اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔