ورجینیا...امریکی ریاست ورجینیا کے اسکول میں ٹیچر نے مسلم طالبہ کا حجاب اتار پھینکا ۔اسکول انتظامیہ نے شکایت ملنے پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔امریکی اخبار کے مطابق ورجینیا کے اسکول میں مسلم طالبہ نے الزام لگایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بات کررہی تھی کہ اچانک ایک ٹیچر نے اسکارف اتار دیا ۔مسلم طالبہ نے ٹوئٹ کیا کہ آج میرے اسکارف کو اتار پھینکا گیا۔ ٹیچر نے یہ کہتے ہوئے میرے سر سے اسکارف اتار دیا کہ تمہارے بال بہت خوبصورت ہیں۔ ایسا طرز عمل اختیار کیا جیسے مذاق کرنے کی کوشش کی گئی ۔لڑکی کے والدین نے اسکول اور مسجد انتظامیہ سے شکایت کی جس پر ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔