Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر زولانی ٹیٹ کا مدمقابل 11 سیکنڈ میں ناک آوٹ

بلفاسٹ:جنوبی افریقہ کے باکسر زولانی ٹیٹ نے ہم وطن سیبانسیو گونیا کو ناک آوٹ کردیا۔ 12راونڈ کا باکسنگ مقابلہ صرف گیارہ سیکنڈ میں ہی اپنے انجامکو پہنچ گیا۔ بلفاسٹ میں بینٹم ویٹ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کے لئے ہونے والے اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے زولانی ٹیٹ نے تاریخ کی خوبصورت باکسنگ کامظاہرہ کیا۔ انہوںنے اپنے ہم وطن سیبانسیو گونیا کو انتہائی زور دار پنچ کے ذریعے پہلے راونڈ کے گیارہویں سیکنڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا۔ زولانی ٹیٹ نے یہ شاندار فائٹ جیت کر بینٹم ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیاہے۔

شیئر: